ٹرانسپورٹ یونینوں نے آئی ایس بی ٹی نروال، جموں میں ڈرائیوروں کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

کیمپ میں 300 سے زائد ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز نے چیک اپ کروایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایم وی ڈی جموں اور ٹرانسپورٹ یونین نے جاری نیشنل روڈ سیفٹی ماہ کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں آئی ایس بی ٹی نروال میں ایک مفت ہیلتھ کم آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کا انعقاد ٹرانسپورٹ کمشنر ایس راجندر سنگھ تارا کے اے ایس کی ہدایت پر کیا گیا جو کہ آر ٹی او جموں پنکج بگوترا کے اے ایس کی نگرانی میں مختلف ٹرانسپورٹ یونینوں کے اشتراک سے منعقد ہوا۔وہیںکیمپ میں 300 سے زائد ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز نے شرکت کی اور رنگین اندھے پن، آنکھوں کی بینائی میں خرابی، بی پی، ذیابیطس، ایچ بی کی جانچ کے لیے چیک اپ کروایا ۔اس سے قبل ریڈ کراس سوسائٹی کی ایک ٹیم نے فرسٹ ریسپانڈر ٹریننگ بھی دی تھی۔ اس موقع پر ایم وی ڈی کے نمائندوں نے شرکاء کو بتایا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا مقصد ڈرائیوروں میں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ذاتی صحت اور حفظان صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں کے لیے مستقبل میں اس طرح کے کیمپ مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جائیں گے کیونکہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اس لیے وہ اکثر اپنی صحت کو اچھی حالت میں رکھیں اور اچھی طرح سے نگرانی کریں۔وہیں ٹرانسپورٹ یونینوں کی جانب سے پرویندر سنگھ ہیپی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ مسافروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا