ٹرانسپورٹ کمشنر نے جے کے ٹرانسپورٹ سبسڈی سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا

0
0

پندرہ برس پرانی مسافر بسوں کو بند کرانے کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

جموں/   ٹرانسپورٹ کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے آج ایک میٹنگ کے دوران جے کے ٹرانسپورٹ سبسڈی سکیم کی عمل آوری اور پندرہ برس پرانی مسافر بسوں کو بند کرانے کے لئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ ٹرانسپورٹ کمشنر نے کہا کہ سکیم کی عمل آوری کا مقصد ٹرانسپورٹ سیکٹر کو فروغ دینا ہے تاکہ ٹرانسپورٹرپندرہ برس پرانی گاڑیوں کو نئی ماحول دوست بسوں کے ساتھ تبدیل کریں، جس کے لئے انہیں5 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے آلودگی پر بھی کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اے آر ٹی اوز کی سطح پر ایک میکانزم ترتیب دیں جس کے تحت مستحقین سے درخواست وصول کی جائیں گی ۔ بینکوں پر زور دیا گیا کہ وہ جموں اور سر ی نگر میں آر ٹی اوز کے دفاتر میں خصوصی کائونٹر قائم کریں تاکہ مسحقین قرضہ حاصل کرنے کے لئے ان سے استفادہ کرسکیں۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ موٹر وہیل ڈیپارٹمنٹ اِس سلسلے میں تمام موقر اخباروں میں ایک اشتہار شائع کرے گا۔ میٹنگ میں جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر گرمکھ سنگھ اور دیگر متعلقہ افسروں کے علاوہ کئی بینکوں کے حکام بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا