ٹرانسپورٹ سیکرٹری نے رام بن میں این ایچ 44 پر روڈ سیفٹی معائینہ شروع کیا

0
0

پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ہنگامی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی ،مسافروں کے ساتھ براہ راست بات چیت
لازوال ڈیسک

رام بن؍؍سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ جی پرسنا راما سوامی نے آج رام بن میں این ایچ 44 کا باریک بینی سے معائینہ کیا ۔ اس اقدام کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے لاگو کئے گئے سڑک کی حفاظت کے اقدامات خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ مسافر گاڑیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ مسافروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کے دوران سیکرٹری موصوف نے ان کے سفری تجربات کے بارے میں قیمتی آراء طلب کیں اور مسافر گاڑیوں کے ذریعہ اختیار کئے جانے والے سڑک کی حفاظت کے اقدامات پر سب سے زیادہ زور دیا ۔ خاص تشویش کا باعث ہنگامی راستوں کا معائینہ کرنا تھا جو مسافروں کے سفر کے دوران ان کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بناتا ہے ۔ مسافروں کے ساتھ اپنی بات چیت میں راما سوامی نے اپریٹروں کے ڈرائیونگ کے طریقوں کے بارے میں مستعدی سے استفسار کیا اور محتاط اور محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت پر زور دیا ۔ ایک جامع نقطہ نظر اختیار کرتے ہوئے سیکرٹری نے ضلع میں نیشنل ہائی وے اور دیگر منسلک سڑکوں پر حادثات کی موجودہ صورتحال اور ان کی وجوہات کا جائیزہ لیا ۔ اس کے بعد راما سوامی نے ایس ایس پی این ایچ ڈبلیو رام بن روہت باسکوترا اور اے آر ٹی او رام بن سمریندر سنگھ کو اہم ہدایات جاری کیں ۔ ان ہدایات کے مطابق سڑک کے حادثات پر قابو پانے اور مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دینے کے مقصد سے تمام سڑک حفاظتی اقدامات کو ایک مشن اور ایک جامع وژن کے ساتھ نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا