وینکٹاچلم ایچ موجودہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر نوین تہلیانی سے عہدہ سنبھالیں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ٹاٹا اے آئی اے لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ہندوستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک، نے آج اعلان کیا کہ اس کے بورڈ نے وینکٹاچلم ایچ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، جو آئی آر ڈی اے آئی کی ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے۔واضح رہے وینکٹاچلم ایچ موجودہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر نوین تہلیانی سے عہدہ سنبھالیں گے جو ٹاٹا گروپ میں ایک اور کردار پر منتقل ہو گئے ہیں اور انہیں ٹاٹا اے آئی اے لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔
دریں اثناء موصوف لائف انشورنس، اثاثہ جات کے انتظام اور کسٹوڈیل سروسز میں 27 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن، حکمت عملی، کاروبار اور عمل کی ترقی اور کلیدی اکاؤنٹ مینجمنٹ میں مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے 2016 میں ٹاٹا اے آئی اے میں شمولیت اختیار کی اور اپنے سابقہ رول میں صدر اور چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر تھے۔ وینکٹا نے مارکیٹنگ، حکمت عملی، تجزیات، اور براہ راست ڈیجیٹل کاروبار جیسے شعبوں میں بھی کئی اقدامات کی قیادت کی ہے۔
یاد رہے نوین ایک وژنری لیڈر رہے ہیں، جنہوں نے ٹاٹا اے آئی اے کو مارکیٹ میں معروف اور ڈیجیٹل طور پر فعال ملٹی چینل کاروبار میں تبدیل کرنے کی قیادت کی۔ ٹاٹا اے آئی اے نے مارکیٹ میں مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں 2018 اور 2022 کے درمیان وی او این بی میں ساڑھے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ نوین کی قیادت میں، ٹاٹا اے آئی اے ریٹیل ویٹڈ نئے بزنس پریمیم پر نمبر 3 کمپنی بن گئی ہے اور ریٹیل بیمہ کی رقم میں نمبر 1 پر ہے۔ تاہم ٹاٹا اے آئی اے لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (ٹاٹا اے آئی اے) ایک مشترکہ کمپنی ہے جسے ٹاٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے تشکیل دیا ہے۔