اسکول کے طلباء نے ڈانس پیش کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ٹائیگر آرمی پری پرائمری سکول، میراں صاحب نے سکول کے احاطے میں اپنی نویں سالانہ تقریب ’درخت بچاؤ، زمین بچاؤ‘کے موضوع کے ساتھ ،منائی ۔وہیںچیئرمین ٹائیگر آرمی پری پرائمری سکول، میران صاحب بریگیڈیئر 162انفینٹری برگیڈاس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔تاہم تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی اور پرنسپل نے رسمی چراغ جلا کر کیا جس کے بعد یو کے جی کلاس کے ننھے ستاروں نے گنیش وندنا پیش کی۔وہیں بچوں نے رنگا رنگ اور شاندار پرفارمنس کا ایک وسیع سلسلہ پیش کیا۔ دریں اثناء پورا پروگرام انتہائی دل چسپ تھا اور ننھے بچوں کی کارکردگی سے والدین پر سحر طاری ہوگیا۔تاہم پروگرام اپنے تھیم پر قائم رہا جو درختوں کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس پورے پروگرام میں مختلف مضحکہ خیز اور جذباتی لمحات شامل تھے۔ وہیںمہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کی فیکلٹی کو ایسی پریزنٹیشن پر مبارکباد پیش کی اور اپنے دانشمندانہ الفاظ سے بچوں اور عملے کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پراسکول کی پرنسپل، مسز ممتا سروچ چلوترا نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔