ٓایم ایل اے بانہال نے سینابتی پریستان میں ریلی سے کیا خطاب

0
0

مخلوط حکومت سیکٹریٹ تک محدود:وقار رسول
کہا کانگریس عوامی مسائل کا حل کرنے کی وعدہ بند
لازوال ڈیسک
بانہالریاستی مخلوط حکومت کو مکمل ناکام بتاتے ہوئے سابق وزیر و ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی نے کہا کہ پی ڈی پی بھاجپا حکومت عوامی مسائل کا حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور عوام کیلئے مشکلات بھرا ماحول پیدہ کر دیا ہے۔واضح رہے ممبر اسمبلی بانہال نے پارٹی کے دیگر لیڈران کے ہمراہ ان باتوں کا اظہار یہاں سینابتی پریستان میں ایک ریلی میں کیا ۔اس موقع پر مقامی عوام نے وقار رسول وانی کی جانب سے اٹھائے گے ترقیاتی اقدامات کی سراہنا کی ۔عوام نے ہائر اسکینڈری اسکول کی اپنی دیرینہ مانگ کے منصوبے پر ان کے کام کی سراہنا کی ۔موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ کانگریس نظر اندازی کے خلاف لڑنے اور عوامی مسائل کا حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے ریاستی صورتحال کے پیش نظر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت نے لاقانونیت کا ماحول پیدہ کیا ہے اور مودی حکومت عوام سے کئے گے وعدوں میں سے ایک بھی وفا نہ کر سکی بلکہ قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کومشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کانگریس مخلوط حکومت کی ناکامی اور عوامی مسائل کو سامنے لاتی رہے گی۔اس سے قبل کانگریس لیڈر امتیاز احمد کھانڈے نے بھی مخلوط حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اس موقع پر سینئر گجر لیڈر الحاج محمد یوسف ،سابق ایس ایس پی ثناءاللہ نائیک،اسحاق کھانڈے، سخی محمد ،پرویز احمد، ادھم سنگ و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا