ْْْْْْجمہوریت میں عوام کے انتخابی حقوق کا کوئی متبادل نہیں:انیل شرما

0
0

جموں و کشمیر کے لوگوں کے صبر کا امتحان نہ لیں، الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کریں
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ حکومت سے جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری اقدامات کرنے کو کہتے ہوئے آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس (اے جے کے پی سی) نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کا احترام کریں۔ آج یہاں سری نگر میں ایک ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اے جے کے پی سی کے صدر انیل شرما نے تنظیم کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ کہا کہ حکومت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہئے اور جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک آخری تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات کوکئی سال ہو چکے ہیں اور اب تو شہری بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے اور جلد ہی منتخب پنچوں، سرپنچوں اور بی ڈی سیز کی مدت بھی پوری ہو رہی ہے اس طرح یہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہو گی اگرانتخابات نہیں ہونگے۔ شرما نے کہا کہ ’’جمہوریت میں لوگوں کے انتخابی حق کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا اس لیے یہ ضروری ہے کہ مزید وقت ضائع کیے بغیر انتخابات کا اعلان کیا جائے‘‘۔شرما نے بتایا کہ سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے کشمیر کے لوگوں سے ان کی ملاقات کے دوران، ہر کوئی اپنی سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر جمہوریت کا ساتھ دیتا نظر آیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا