لازوال ڈیسک
جموں؍؍جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر، ایک خصوصی آئی ای سی وین جموں ضلع کے بلاک ڈنسل کی پنچایت دھان پہنچی۔مقامی لوگوں اور منتخب نمائندوں نے ایل ای ڈی نصب آئی ای سی وین کا خیرمقدم کیا جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے روڈ میپ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ویڈیو پیغام دکھایا گیا تھا۔ تقریب میں موجود لوگوں نے سنکلپ کا عہد لیا اور اس مقصد سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد گورنمنٹ مڈل سکول سہانو کے طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ طلباء نے مختلف پرفارمنس کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس تقریب میں تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے سٹالز پیش کیے اور حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے چلائی جانے والی سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے لوگوں میں پمفلٹ، کیلنڈر اور بروشر بھی تقسیم کیے اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔عوام نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا بھی فائدہ اٹھایا، جو فی خاندان 5 لاکھ روپے کا سالانہ ہیلتھ انشورنس کور فراہم کرتی ہے۔ مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان نے ‘میری کہانی میری زوبانی’ کے تحت متعلقہ اسکیموں سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بتایا۔عوام سے مختلف محکموں کے افسران نے خطاب کیا، جنہوں نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے حکومت ہند کے وڑن کو پیش کیا۔ تقریب کا اختتام پنچایت دھن کے سرپنچ کے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا۔