’’ویٹ لینڈز اینڈ ہیومن بیئنگ‘‘

0
0

جی ڈی سی وجئے پور نے عالمی ویٹ لینڈ ڈے منایا
لازوال ڈیسک
سانبہ //گورنمنٹ ڈگری کالج وجئے پور کے ایکو کلب اور ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل سائنسز نے آج یہاں کالج کیمپس میں سلوگن کم پوسٹر بنانے کے مقابلے کا انعقاد کر کے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے منایا۔وہیں اس دوارن سمسٹر چہارم کے تقریباً 25 طلباء نے سلوگن کم پوسٹر بنانے کے مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پہلی پوزیشن بی اے سیم چہارم کی منیشا گپتا نے حاصل کی، دوسری پوزیشن بی اے سیم چہارم کی کاجل کماری نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن سیم چہارم کی ریا دیوی نے حاصل کی۔جبکہ بی اے سیم چہارم کے شریا ورما اور روہت سنگھ کو تسلی کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ مقابلے کا فیصلہ پروفیسر ریتو بھگت، پروفیسر منوج کمار اور پروفیسر رادھیکا رسیال نے کیا۔اس سے پہلے پروگرام کا آغاز پروفیسر پونم کندن ،کنوینر، ایکو کلب اور سربراہ، شعبہ ماحولیات کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے طلباء کو ویٹ لینڈز کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال 2 فروری کو عالمی سطح پر ویٹ لینڈز کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں اور کرہ ارض کے لیے ویٹ لینڈز کے اہم کردار کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوںنے اس سال کے تھیم پر بھی زور دیا جو کہ "ویٹ لینڈز اینڈ ہیومن بیئنگ” ہے جو کہ گیلے علاقوں اور انسانی صحت کے مختلف پہلوؤں کے درمیان ایک دوسرے سے جڑے ہونے کے بارے میں جانکاری دیتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا