وینزویلا پر اب تک کی سب سے سخت پابندیاں لگا ئی جائیں گی : بولٹن

0
0

یو این آئی
واشنگٹن ، ´//امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے جمعرات کو کہا کہ وینزویلا پر اب تک کی سب سے زیادہ سخت پابند یاں لگا ئی جائیں گے ۔ مسٹر بولٹن نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا“جیسا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک مادرو کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا، مادرو اور ان کے حامیوں کو اقتصادی طور پر الگ تھلگ کیا جائے گا۔ وینزویلا پر ابھی مزید سخت پابندیاں لگانا باقی ہیں”۔ واضح رہے کہ وینزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف ملک بھر احتجاج کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اس پر کئی قسم کی پابندیاں لگانے کے علاوہ کہا ہے کہ وہ فوجی متبادل پر غور کر رہا ہے ۔ قومی اسمبلی کے صدر اور حزب اختلاف کے لیڈر خوآن گوائیڈونے 23 جنوری کو ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا۔ امریکہ کے علاوہ اب تک کنیڈا، ارجنٹینا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، پناما، پیراگوئے اور پیرو سمیت 54 ممالک نے حزب اختلاف کے لیڈر خوآن گوائیڈو کو وینزویلا کے عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وینزویلا میں ہزاروں افراد موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت مسٹرگوائیڈوکر رہے ہیں۔ جنوری کے اوائل میں مسٹر مادرو نے صدر کے طور پر دوسری مدت کار کا حلف لیا تھا ۔ حال ہی ہوئے انتخابات میں ان پر گڑبڑی کرنے کے الزام لگے تھے ۔ مادرو کے قیادت میں کئی سالوں سے وینز ویلا سخت اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے ۔ بڑھتی قیمتوں کے علاوہ کھانے پینے اشیا کی وجہ سے اور ادویات کی قلت کی وجہ لاکھوں افراد نے وینزویلا سے نقل مکانی بھی کی ہے ۔اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق وینزویلا کے 27 لاکھ افراد نے لاطینی امریکا اور کیریبین ممالک میں پناہ لی ہوئی ہے ۔ اسپوتنک

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا