ویرات کوہلی نے دھونی پر تنقید کوغیرمنصفانہ قرار دے دیا

0
0
  • سمجھ نہیں آتی لوگ دھونی پر تنقید کیوں کررہے ہیں، میں تین بار ناکام رہوں تو مجھ پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا،میڈیاسے گفتگو
    لازوال ویب ڈیسک
    نئی دہلیبھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مہندرا سنگھ دھونی پر تنقید کوغیرمنصفانہ قرار دے دیا۔کوہلی نے بڑھتی عمر کے باوجود دھونی کو ٹیم کیلئے اہم خیال کیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے دھونی پر تنقید ہورہی تھی، جس میں انھوں نے37 گیندوں پر49رنز بنائے لیکن ان سے باﺅنڈری نہیں لگ پارہی تھیں، کوہلی نے اس مقابلے میں 42 گیندوں پر 65رنز اسکور کئے ۔سیریز مکمل ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں سمجھ نہیں پا رہاکہ لوگ دھونی پر تنقید کیوں کررہے ہیں،اگر میں تین بار ناکام رہوں تو مجھ پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا کیونکہ میری عمر 35 برس سے زائد نہیں ہے، دھونی فٹ پلیئر ہیں، انھوں نے تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کیے، وہ ہرممکن حد تک ٹیم کیلیے کردارنبھاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا