ویت نام سمٹ کی ناکامی کے بعد امریکا اور شمالی کوریا کے ایک دوسرے پر الزامات

0
0

واشنگٹن شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے،ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ
ےو این این
پیانگ //شمالی کوریا نے ویت نام میں ہونے والی امریکا اور شمالی کوریا کی دوسری سربراہی ملاقات سے متعلق امریکی دعووں کی تردید کر دی ہے۔ کمیونسٹ کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے کہا کہ ان کے ملک نے صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں میں تحفیف کے بدلے پیونگ یانگ کے خلاف تمام نہیں بلکہ عالمی پابندیوں کو
جزوی طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ حقیقت پسندی پر مبنی تھا۔ ہنوئے میں ٹرمپ اور کم جونگ ان کی دو روزہ سمٹ سے کافی امیدیں وابستہ کی گئی تھیں۔ لیکن یہ سربراہی ملاقات جمعرات کو کسی اتفاق رائے کے بغیر قبل از وقت ہی ختم ہو گئی تھی۔ دوسری طرف صدر ٹرمپ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا