نئی دہلی 31 جولائی (یو این آئی) ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن منگل کی رات سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچ گئے۔
ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران، وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور دیگر پروگراموں میں شرکت کریں گے۔سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچنے پر ویتنام کے وزیر اعظم فام من کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پر کہا، ” امور خارجہ کےوزیر مملکت پی مارگریٹا نے ہوائی اڈے پر مہمان کا استقبال کیا۔ مسٹرجیسوال نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام باہمی اعتماد کی بنیاد پر تہذیبی تعلقات اور طویل مدتی دوستی رکھتے ہیں۔ویتنام کے وزیراعظم کا یہ دورہ ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔