ویتنام میں پھولوں کی دکان میں آتش‍زدگی سے 4 افراد ہلاک

0
0

ہنوئی، // ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں پیر کی علی الصبح پھولوں کی دکان میں آتشزدگی کے بعد دم گھٹنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔
ویتنام کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شہر کے قدیمی علاقے میں ہینگ لووک اسٹریٹ پر واقع چار منزلہ مکان میں سویرے تقریباً 4:40 بجے آگ بھڑک اٹھی۔
یہ مکان مبینہ طور پر صرف 20 مربع میٹرمیں واقع ہے اور اس میں صرف ایک دروازہ ہے. پہلی منزل میں ایک رولنگ دروازہ ہے اور دوسری اور تیسری منزل کے سامنے باڑ لگی ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا وی این ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ مکان کے اندر موجود لوگ صرف اوپر کی منزل تک پہنچنے یا پڑوس کے گھر میں چڑھ کر ہی بچ سکتے تھے۔
معاملے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا