ویتنام میں بس حادثہ، تین افراد ہلاک

0
0

ہنوئی،// وسطی ویتنام کے دنانگ شہر سے گزرنے والی شاہراہ پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ویتنام نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب مسافر بس ڈاک لاک-تھوا تھین ہیو روٹ سے گزر رہی تھی۔ اسی دوران بس بے قابو ہو کر کھائی میں گرگئی۔ حادثے کے وقت تیز بارش ہو رہی تھی۔ حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا