"وکست بھارت سنکلپ یاترا "

0
0

آئی ای سی وین نے جی ڈی سی چھاترو کے طلباء کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں روشناس کرایا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو نے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر وید کمار کی رہنمائی میں اور ہندوستانی فوج کے تعاون سے "وکست بھارت سنکلپ یاترا” کا فخر کے ساتھ خیرمقدم کیا۔اس تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر وید کمار، فیکلٹی ممبران، اور پرجوش طلباء کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی۔ وہیں تقریب کا آغاز پرنسپل کی طرف سے رسمی چراغاں کے ساتھ ہوا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔اس تقریب میں وکست بھارت وین کی ایل ای ڈی اسکرین پر دکھائے جانے والے معلوماتی ویڈیوز بھی پیش کیے گئے، جس میں حکومت کی پالیسیوں کی نمائش کی گئی جس کا مقصد بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہے۔ وہیں وکست بھارت” پہل، جس کا مقصد 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنا ہے، تمام شعبوں میں جامع ترقی، شمولیت کو فروغ دینے، اور ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن دینے کے وڑن سے ہم آہنگ ہے۔وہیں اس تقریب میں کیلاش ناتھ کے ایک دلکش توسیعی لیکچر کا مشاہدہ کیا گیا جس میں انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ 2047 تک وکست بھارت کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ایک اور توسیعی لیکچر میں، ڈاکٹر حقنواز احمد، پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر نے وکست بھارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور 2047 تک اس کے مہتواکانکشی اہداف کو حاصل کرنے میں شہریوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا