وکرم نے عمر عبداللہ سے جموں خطےکے ایم ایل ایز کو حکومتی کابینہ میں شامل کرنے کی اپیل کی

0
0

انتخابات سے پہلے وعدے کے مطابق جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے پی ایم مودی پر زور دیا

لازوال ڈیسک
جموں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری (تنظیم) وکرم سنگھ بھڈوال نے آج عمر عبداللہ سے حکومت کی کابینہ میں جموں کے ایم ایل اے کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مساوی نمائندگی کی ضرورت پر زور دیا،

https://www.lokjanshaktiparty.com/

خاص طور پر ان ایم ایل اے کے لیے جنہوں نے جموں و کشمیر میں حکومت سازی کی حمایت کی ہے۔میڈیا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ جموں خطہ کے لوگوں کی امنگوں کو ان کے نمائندوں کو وزراءکی کونسل میں شامل کرکے ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ جموں سے جیتنے والے آزاد ایم ایل ایز کے تعاون کو تسلیم کرے۔
وکرم سنگھ نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا اور کہا کہ یہ مطالبہ پورے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں میں گونجتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ ریاست کی سابقہ حیثیت کو بحال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں، یہ کہتے ہوئے کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی منظرنامے کو تقویت ملے گی۔

/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا