وژن 2020کا خواب ادھورا ہو سکتا ہے!

0
0

ضلع کٹھوعہ کے خانہ بدوش گجر بکروالوں کے بچے تعلیم سے محروم :لیاقت چوہدری
ابو عذیر
بلاور// ضلع کٹھوعہ کے گجر بکروالوں کو عام طور پر بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ علاقاجات کو بھی بدلنا پڑتا ہے انکا کاروبار اور زندگی کی چلتی کشتی کا دارومدار مال مویشی پر ہے ۔ موسم کے لحاظ سے اپنے مال مویشی اور دیگر جانوروں کو دور دراز علاقاجات اننت ناگ ،کشتواڑ اور ڈوڈہ کے پہاڑئیوں میں جانا انکی ضرورت کے ساتھ مجبوری بھی ہے۔ضلع کٹھوعہ تحصیل بلاورکے گاﺅںگڑا کلیال کے سکونت پذیر گجر بکروالوں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔اس سلسلہ میںسماجی کارکن لیاقت چوہدری نے کہا کہ ہمارے بچوں کا مستقبل اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے گجر بکروال جن علاقوں میں بسے ہو ئے ہیں وہاں کوئی بھی اسکول موجود نہیں ہے جس سے بچوں کو تعلیم دلائی جا سکے اور کہاکہ کئی سالوں سے لگاتار ضلع کٹھوعہ کے محکمہ تعلیم کے سی ای او کے پاس پچھلے بارہ سالوں سے کئی وفود اسکول کی تعمیر کے سلسلے میں جاتے رہے ہیں اور ان سے صرف وعدہ کیا گیا لیکن کوئی عملی جامہ نہیں پہنایا گیا جبکہ موبائل بیس سے زیادہ اسکولوں کاپینل پڑا ہوا ہے جن کو نا جانے کن وجوہات پر نہیں کھولا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلو ط حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد سے جلد گجر بکروال طبقہ کے مسائل پر فوری طور پر توجہ دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا