ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کے لیے گرام پنچایت کیول میں خصوصی کیمپ کا انعقاد

0
0

محمدبشارت
کوٹرنکہ؍؍بلاک بدھل نیو کی پنچایت حلقہ پنچایت کیول لوئر کیول میں فاروق انقلابی نے ذراع ابلاغ کے نماندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کیمپ پیر کو انہی مقامات پر جاری رہیں گے اور 17 اور 18 جنوری کو بھی منعقد ہوں گے۔پنچایتی انتخابات سے پہلے، جموں و کشمیر میں اتوار کو راجوری ضلع کے بدھل بلاک کے گرام پنچایت کیول لوئر میں ووٹروں کے لیے خصوصی کیمپ منعقد کیے گئے تاکہ وہ اتوار کو ڈرافٹ ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کر سکیں۔فاروق انقلابی نے کہا کہ خصوصی کیمپوں میں محکمہ دیہی ترقی کے عہدیداروں نے تمام بوتھ لیول افسران کی مدد سے پنچایت بھر کے 4 پولنگ اسٹیشنوں کا احاطہ کیا۔ یہ کیمپ صبح 9.30 بجے سے شام 5 بجے تک لگائے گئے۔ جہاں ووٹرز کے لیے ووٹر لسٹ میں اندراج، حذف اور تصحیح کے فارم دستیاب کرائے گئے تھے اور عہدیداروں نے پہلی بار ووٹر کے طور پر اندراج کے لیے 160 فارم وصول کیے تھے۔فاروق نے بتایا کہ خصوصی کیمپ پیر کو بھی انہی مقامات پر جاری رہیں گے اور 16 اور 17 جنوری کو بھی لگائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا