ون گارڈ ون ویلج اور میری مٹی میرا دیش کے تحت فاریسٹ بلاک راجوری نے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا

0
0

شیراز چوہدری
راجوری؍؍ فاریسٹ بلاک راجوری اور دیہی ترقی بلاک پنج گرائیں میں ون گارڈ ون ویلج اور میری مٹی میرا دیش پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا اغاز کیا اور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات کی طرف سے فارسٹ بلاک راجوری اور دیہی بلاک پنچ گرائی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی اس مہم میں پنچایتی نمائندگان کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا بلاک راجوری کے فارسٹ افسر عبدالرشید چوہدری نے دیگر عملے کے ساتھ یہ مہم چلائی مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کی اس مہم کی سرہانہ کی اس موقع پر محکمہ جنگلات کی طرف سے عوام کو یہ کہا گیا کہ ہر ادمی کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے جنم دن کے موقع پر ایک پودا ضرور لگائیں اس مہم کے دوران گاؤں کے لوگوں کو شجرکاری مہم کے بارے میں بھی اگاہ کیا گیا اور لوگوں سے یہ اپیل کی گئی کہ اس مہم میں محکمہ جنگلات کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون کریں تاکہ جنگلات کو بچایا جا سکے بلاک فارسٹ افسر عبدالرشید چودری نے کہا کہ اگر ہمارے جنگل ہرے بھرے رہے تو ہم طرح طرح کی وبائی بیماریوں سے بھی بچیں گے اور ہمارا ماحول بھی صاف ستھرا رہے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محکمہ جنگلات کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس موقع پر محکمہ جنگلات کی طرف سے پودے لگائے بھی گئے اور عوام میں تقسیم بھی کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا