ون نیشن ون الیکشن پر غور کیا جا رہا ہے: میگھوال

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں "ایک ملک ایک انتخاب” پر بحث ہو رہی ہے۔مسٹر میگھوال نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ ون نیشن – ون الیکشن کی بنیادی وجہ ملک میں متواتر انتخابات اور انتخابی اخراجات ہیں۔ ملک میں ’’ایک قوم ایک انتخاب‘‘ کا نظام بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس کی رپورٹ صدر جمہوریہ کو پیش کر دی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے ضروری پہلو زیر غور ہیں۔
وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات اور انعقاد سے متعلق 80 قوانین میں ترمیم کی تجویز ہے ایک ملک – ایک انتخاب کے تحت لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 62 سیاسی جماعتوں نے کمیٹی کے سامنے بیانات دیے ہیں۔ ان میں سے 32 جماعتیں ون نیشن ون الیکشن کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ پبلک ڈومین میں ہے اور ون نیشن ون الیکشن سے متعلق تمام رپورٹس اس میں شامل کی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا