بھاری تعدادمیں عقیدتمندوں کی شرکت،انتظامیہ کی جانب سے خاطرخواہ انتظامات نہ ہونے پرمایوسی کااِظہار
شاہ نواز
مہور؍؍ والی کامل حضرت باجی میاں یعقوب ؒہ جو گزشتہ برس رحمت حق ہوئے ہیں، پہلا عرس مبارک منایا گیا جو گزشتہ دن 9اور10جولائی کو ضلع ریاسی کے تحصیل چسانہ کے کنڈردھان گاؤں میں منایا گیا۔ ولی کامل حضرت میاں یعقوب ؒ ٍکی درگاہ گزشتہ برس سے کنڈردھان میں قائم ہے جہاں ہر روز ہزاروں لوگ اس درگا پر حاضری دیتے ہیں۔ جموں وکشمیر کے مختلف مقامات سے لوگ آج اس درگاہ پر اپنے خواہشات اور پریشانیوں کو لے کر حاضر ہوتے ہے۔ جانکاری کے مطابق ہزاروں لوگ جو مختلف پریشانیوں و بیماری سے دو چار تھے وہ درگاہ میں خاضری کے بعد شفایاب ہو گئے۔ اس وقت کثیر تعداد میں لوگوں کا رْخ اس درگاہ کی جانب ہے۔ ولی کامل حضرت میاں یعقوب ؒکاپہلا عرس پاک آج دو دن بعد اختتام پذیر ہوا۔ میاں صاحب کی درگاہ پر 9جولائی 2023 کو عرس پاک شروع ہوا اور دس 10جولائی تمات المعزمات کے بعد 11بجے دْعا ہوئی۔ دْعا کے بعد تمام زائرین کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ولی کامل کے درگاہ میں ہزاروں لوگ دل کی لگن کے ساتھ عرس کے کام میں مشغول تھے جہاں وہ درگاہ میں لاکھوں حاضرین کے خدمات کر رہے تھے۔ اس دوران جو دیکھا گیا وہ دلچسپ یہ تھا کہ اتنی بڑی درگاہ جہاں لاکھوں کی تعداد میں زائرین عقیدت مند آتے ہو ںوہاں نہ سیکورٹی کا کوئی پختہ انتظام تھا اور نہ انتظامیہ کی طرف اور نہ ہی اوقات کی جانب سے کو ئی انتظام تھا۔ دیکھنے کو یہ ملا کہ گاڑیوں کی ٹریفک نظام کوعام لوگ چلارہے تھے جو کام ٹریفک پولیس کا ہوتا ہے۔