وقار رسول نے مہو منگتھ کا کیا دورہ،ترقیاتی کاموں کیلئے سی ڈی فنڈ سے کئے اعلان

0
0

کہا مستقبل قریب میں مہو منگتھ کی بجلی کیلئے بھی فنڈ کا انتظام کیا جائے گا
لازوال ڈیسک

بانہالعوامی مشکلات اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے سابق وزیر و ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی نے مہو منگتھ کا دورہ کیا ۔ا س موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی لیڈران بھی موجود تھے ۔موصوف نے یہاں عوامی مسائل کو سماعت کرنے کیلئے مہو میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا ۔عوام نے اس موقع پر کئی محکمہ جات کی جانب سے برتی جا رہی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور اپنے مطالبات کو ایم ایل اے موصوف کے سامنے رکھا ۔جن میں ڈل مہو کیلئے بجلی ٹرانسفارمر،واٹر سپلائی پروجیکٹ،منریگا اجرتیں،دو پلوں کی تعمیر کیلئے فنڈ،جامع مسجد مہو تک لنک روڈ سر فہرست رہے۔وقار رسول وانی نے کئی ترقیات کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو یقین دھانی کروائی کہ تمام مسائل کا ازالہ کیا جائے گا اور مستقبل قریب میں مہو منگتھ کی بجلی کیلئے بھی فنڈ کا انتظام کیا جائے گا ۔انہوں نے جامع مسجد تک لنک روڈ کیلئے فنڈ واگزار کرنے کے ساتھ ساتھ ڈل بستی علاقہ کیلئے ایک ٹرانسفارمر بھی واگزار کیا انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائی کے دو پلوں کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا ۔موصوف نے اپنے دورے کے دوران اپنے پرسنل سکیورٹی آفیسر اے ایس آئی غلام رسول نائیک کو بھی وداع کیا جنکی سبکدوشی ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا