مقررین نے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پربھو وشوکرما دن کی تقریب وشوکرما مندر وجے پور میں وشوکرما یونٹ وجے پور کے صدر ریٹائرڈ اے آر ٹی او مدن لال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس موقع پرپروفیسر کالی داس اور ریٹائرڈ سی ای او ایم آر بنگوترا خصوصی مدعو تھے جہاںکمیونٹی کے مرد، خواتین اور بچوں سمیت ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔وہیںپوجاکرنے کے بعد پربھو وشوکرما جی کے بھجن بھی پڑھے گئے۔ دریں اثناء مقررین نے بھگوان وشوکرما کی برتری پر روشنی ڈالی۔ دریں اثناء خصوصی مدعوئین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک خوشحال زندگی کے لیے اس دن کی تقریبات کا اصل نصب العین ایمانداری کے ساتھ سخت محنت کرنا چاہیے۔اس موقع پرریٹائرڈ ایچ ایم دیس راج ، ریٹائرڈ فوجی بشامبر داس، یش پال سکریٹری، یوگندر پال سابق صدر، سرپنچ کلدیپ راج ، راجندر ورما گلوکار، مسٹر گپتا جی اور بہت سے دوسرے لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔