یاترا کے احسن اِنعقاد کے لئے جن کاموں کو ہاتھ میں لیا جائے گا ان کی ڈی پی آر کو بروقت اِنتظامی منظوری دی جانی چاہیے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ( ایس اے ایس بی ) کی اَپنی 12ویں اعلیٰ سطحی کمیٹی میٹنگ میں سول اور سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے آج شرائن بورڈ سمیت تمام لائن محکموں پر زور دیا کہ وہ اس برس کے احسن اِنعقاد کے لئے یاترا کے آغاز سے قبل اچھی تیاری کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام محکموں بشمول پی ڈی ڈی ، جل شکتی ، آر ڈی ڈی ، مکانات و شہری ترقی محکمہ ، بی آر او ، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر پر زور دیا کہ وہ اپریل کے مہینے میں ہی ضروری ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ سے متعلق عمل کو مکمل کریں۔اُنہوں نے بی آر او کو ہدایت دی کہ وہ اپریل کے آخیر سے پہلے چند واڑی اور بال تل کے دونوں سڑکوں سے برف ہٹادیں تاکہ دیگر محکمے اَپنی سرگرمیاں آسانی سے اَنجام دے سکیں۔چیف سیکرٹری نے دونوں راستوں پر آفت زدہ علاقوں کو نشان زد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ ایسے علاقوں میں یوٹیلی ٹیز قائم نہ ہوں۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ اِس سلسلے میں این ڈی آر ایف سے ضروری مدد لی جاسکتی ہے ۔اُنہوں نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ تمام خدمات فراہم کرنے والوں کو سہولیت فراہم کریں تاکہ ہر مقام پر جو سہولیات پیدا کی جائیں وہ عقیدت مندوں اور سہولیت کاروں دونوں کے لئے مناسب اور کافی ہوں۔اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور ورک وِنڈو کو اِنتہائی مستعدی سے اِستعمال کریں تاکہ ہر سہولیت ہر صورت میں جون کے وسط تک تیار ہو جائے۔اُنہوں نے سول اِنتظامیہ سے کیمپ کے ہر مقام اور پوتر گپھا تک جاتے ہوئے گزشتہ برس ان کی طرف سے کئے گئے اِنتظامات کے بارے میں پوچھا ۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہو اسی مشق کو ضروری بہتری کے ساتھ دہرائیں۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اِس سلسلے میں سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کریں اور یاتریوں کی حفاظت اور آسانی کے لئے کمزور حصوں میں ڈھلوانوں کو مستحکم کرنے ، ، یاترا ٹریک کے ساتھ فٹ پلوں کی تعمیر ، حفاظتی ریلنگ کی مرمت اوراور نشانات کی تنصیب پر زیادہ توجہ دیں ۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ یاترا کے احسن اِنعقاد کے لئے جن کاموں کو ہاتھ میں لیا جائے گا ان کی ڈی پی آر کو بروقت اِنتظامی منظوری دی جانی چاہیے۔ اِس کے علاوہ ان کی تکنیکی جانچ بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جانی چاہئے تاکہ ان کاموں کی نشاندہی کی جاسکے جو یاتریوں کی حفاظت اور حفاظت کے لحاظ سے زیادہ اہم ہیں۔ اُنہوں نے اِس برس یاتراکے آغاز سے قبل رام بن میں عمارت کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے تمام محکموں جیسے ہیلتھ ، ایف سی ایس اینڈ سی اے ، آر ڈی ڈی، ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، ڈی ایم آر آر آر ، اِنفارمیشن ، آئی ٹی اور دیگر کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے معمول کے کاموں کو ماضی کے طرزِ عمل کے مطابق اَنجام دیں جہاں ضرورت ہو صلاحیت میں اِضافہ کریں۔اُنہوں نے یاترا کے اِنعقاد کے لئے ان کے تعاون کو بہت اہم قرار دیا اور انہیں مقصد اور عجلت کے احساس کے ساتھ کام کرنے کاعندیہ دیا۔چیف سیکرٹر ی نے انہیں مزید ہدایت دی کہ یاترا کے آغاز سے قبل ہر کیمپ کے مقام پر لائٹس ، پانی کے ٹینک ، بیت الخلاء ، جنریٹروں ، پی ایس پیز ،پبلک ایڈریس سسٹم ، کمیونیکیشن ٹاوروں کی تنصیب کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ہر مقام پر مناسب صحت سہولیات پیدا کرنے پر زور دیا جس میں متعلقہ سہولیات جیسے آکسیجن کی فراہمی ، ایکسرے ، اِی سی جی اور دیگر اَصل ضرورت کے مطابق فراہم کی جائیں ۔ اُنہوں نے تمام کیمپ اور لنگر کی جگہوں پر صفائی کے مناسب اقدامات کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے دونوں روٹوں پر تمام ہیلی پیڈس کو وقت سے پہلے چلانے کا بھی کہا۔صوبائی اِنتظامیہ نے انہیں یقین دِلایا کہ ہر جگہ فل پروف اِنتظامات کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کی فراہمی ، پانی ، صحت سہولیات ، بیت الخلاء ، ٹیلی فون ، راش ن ، آگ بجھانے کا سامان ، لکڑی ، شیلٹر شیڈ ، ہیلی پیڈ ، موبائل کنکٹویٹی لنگر، خیمے اور ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف اَفراد تعینات کئے جائیں گے ۔ اِس مقصد کے لئے ہر جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ایونٹ کے لئے درکار ہر سہولیت معیاری پریکٹس کے مطابق بنائی جائے گی اور اِس میٹنگ میں دی گئی ہدایات کے مطابق تمام اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔