وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کے کشتواڑدورے پر نیشنل کانفرنس نے ناراضگی کا اظہار کیا

0
0

ہمیں وزیر موصوف کے دورے سے کئی امیدیں وابستہ تھیں،ہمارے مسائل کا ازالہ نہیں ہوا:اشتیاق ملک
دیپک شرما
کشتواڑ//نیشنل کانفرنس کشتواڑ اکائی کے زونل ترجمان نے ڈاکٹر جتندر سنگھ کے کشتواڑکے دورہ پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کشتواڑ کا دورہ کیا اور کشتواڑ کے لوگوں کو امید تھی کی اب کشتواڑ کے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے کشوتاڑ کیلئے ایک بھی اعلان نہیں کیا۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور زونل ترجمان اشتیاق ملک نے ذراع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کے گلیوں کی خستہ حالات ہے ،کشتواڑ کے لوگ پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں ،بے روزگاری آسماں چھو رہی ہے اور کشتواڑ میں پاور پروجیکٹس کے کاموں کا کشتواڑ کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشتواڑ ضلع ہسپتال میں اسٹاف کی کمی ہے اور ضلع کے کئی اہم مسائل ہیں جن کا ازالہ کرناوقت کی ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا