وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دو روزہ دورے کشمیر پر 27اکتوبر کو پہنچیں گے

0
0

سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍سرحدوں پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور وسطی ضلع بڈگام میں ’’انفنٹری دن ‘‘ کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر دفاع راجناتھ 27 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر کشمیر پہنچیں گے۔دورے کے دوران سرحدی چوکیوں کا دورہ کرنے کے علاوہ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دو دورہ کشمیر کے دورے پر جمعرات کو وارد ہونگے ۔ جس دوران راجناتھ سنگھ وسطی ضلع بڈگام میں ایئر فیلڈ پر اترنے کے فوراً بعد اسی جگہ پر انفنٹری ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دفاعی ذرائع کے مطابق تقریب جموں و کشمیر کے فوجیوں اور لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منائی جائے گی جو ملک کی حفاظت کرتے ہوئے مارے گئے تھے۔کچھ فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کرنے کے علاوہ، سنگھ بڈگام میں ‘انفنٹری ڈے’ کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جو ہر سال 27 اکتوبر کو بڈگام ایئر فیلڈ پر کشمیر میں ہندوستانی فوج کی آمد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔دفاعی حکام نے کہا کہ اس تقریب میں ممکنہ طور پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ویسٹرن ایئر کمانڈ ایئر مارشل سری کمار پربھاکرن، اور جنرل آفیسر کمانڈنگ 15 کور لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجیلا کے ساتھ کئی دیگر سول اور فوجی افسران بھی شامل ہونگے ۔ دفاعی حکام نے کہا،اس کے علاوہ، اس میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے ملک بھر کا سفر کرنے والے جنگی سابق فوجیوں کے قریبی رشتہ داروں کو بھی نوازا جائے گا۔تقریب کے بعد وزیر دفاع 15 کور ہیڈکوارٹر پہنچیں گے جہاں انہیں کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ دراندازی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اسی دن ان کی لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے جن میں زیادہ تر کشمیری فوجیوں کے اہل خانہ ہیں جو ڈیوٹی کے دوران مارے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ایک رات گزارنے کے بعد راج ناتھ سنگھ جمعہ کی صبح شمالی کشمیر میں کچھ آگے کی چوکیوں کا دورہ کریں گے اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے جس کے بعد وہ نئی دہلی جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا