وزیر خزانہ سیتا رمن نے بجٹ پیش کرنے سے پہلے صدر مرمو سے کی ملاقات

0
0

نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا عام بجٹ پیش کرنے سے پہلے منگل کو یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

محترمہ سیتا رمن راشٹرپتی بھون گئیں اور محترمہ مرمو سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ ریاستی وزیر خزانہ پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے کئی سینئر افسران بھی تھے۔ محترمہ مرمو نے وزیر خزانہ کو دہی بھی کھلایا۔ اس کے بعد وزیر خزانہ پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوگئیں۔

بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے سے پہلےوزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے عام بجٹ کو منظوری دی۔ محترمہ سیتا رمن مسلسل چھٹی بار بجٹ پیش کریں گی۔

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس پیر کو شروع ہوا جو 12 اگست تک جاری رہے گا۔ سیشن کے پہلے دن وزیر خزانہ نے لوک سبھا میں سال 2023-24 کا اقتصادی جائزہ پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا