وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انحرافی بیان پر حسیب داربو کو وزارت سے کیا باہر

0
0

ہماری قیادت نے ایک بارپھر صاف کردیا ہے کہ اقتدار ہماری منزل نہیں ہے: مرزامظفر حسین بیگ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے پارٹی کے بنیادی سیاسی موقف سے انحرافی بیان پر حسیب درابو کو وزارت سے باہر کرنے پر جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر مرزا مظفر حُسین بیگ نے کہا کہ ”خاتون آئین“ محبوبہ مفتی کی قیادت میں یہاں کوئی بخشی غلام محمد پیدا نہیں ہوسکتا ہے اور پی ڈی پی ایک تحریک کا نام ہے جو استحصالی سیاست کے خلاف عوام کو باوقار عزت اور امن کی نقیب ہے اور پارٹی نے مرحوم رہنما مفتی محمد سعید کی قیادت میں جو نظریہ وژن قائم کیا جو حکومت تشکیل دیتے وقت ایجنڈہ آف الائنس کا حصہ ہے جس میں اس بات کا تفصیل اور واضح طور ذکر ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اس کا سیاسی طور ہی حل ممکن ہے ۔اور ریاست میں امن عمل کو ایک موقت دیا جانا چاہئے اور مسئلہ کے حل کے لئے مقامی سطح پر بھی اور ہندو پاک سطح پر بھی بات چیت ضروری ہے ۔مسئلہ کمشیر ایک تاریخی حقیقت ہے جس کو کسی بھی طرح جھٹلایا نہیں جاسکتاہے پی ڈی پی کے پاس امن عمل کے لئے صاف نطریہ موجود ہے اور کسی کو بھی پارٹی کے بنیادی نظریہ سے انحراف کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ڈوڈہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران طویل عرصہ تک خاموشی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مرزا مظفر حُسین بیگ نے کہا کہ وہ ذاتی مجبوریوں کی وجہ سے زیادہ سرگرم نہ تھے اور پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ مناسب سمجھا کہ ایسے وقت بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی پارٹی کی قائد محبوبہ مفتی کے ساتھ کھڑے ہوجائیں اور اُن کے ہاتھ مضبوط کرکے ریاست کی تعمیر معاشی سماجی تعلیمی ترقی میں آگے لے جائیں اور قوم کو احساس محرومی سے نجات دلائیں۔ اُنہوں نے تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ سامنے آکر محبوبہ مفتی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ریاست کو درپیش چیلنجوں سے باہر نکالنے میں مدد ہو اور ہمیشہ کے لئے امن عزت وقار سے قائم ہو اُنہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے ایک بارپھر صاف کردیا ہے کہ اقتدار ہماری منزل نہیں ہے۔ اور پی ڈی پی کا دیگر جماعتوں کی طرح اقتدار اور اقتدار سے باہر مختلف نعرہ نہیں ہوتا ہے بلکہ ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر ہوں صرف اور صرف عزت اور وقار کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں ۔جو پارٹی کا بنیادی نعرہ اور پارٹی کی اساس ہے اورپارٹی کے موقف سے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے جس کے لئے پارٹی اپنے قیام سے تاحال قربانی دیتی آئی ہے اور آئندہ بھی ریاستی عوام کے لئے قربانیاں دیتی رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا