وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پریبل ۔ تکنواری پُل کا سنگ بنیاد رکھا

0
0

کہا،میں یہاں خالی ہاتھ نہیں آیا ہوں بلکہ گاندربل کی ترقی کے عزم کے ساتھ آیا ہوں

شاہ ہلال

گاندربل؍؍وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج نالہ سندھ پر پریبل۔ تکنواری پل کا سنگ بنیاد رکھا جو گاندربل میں بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔یہ 50 میٹر سنگل سپین سٹیل ٹرسڈ گرڈر برج جس میں 7.5 میٹر چوڑا کیریج وے ہے، نبارڈ آر آئی ڈی ایف۔ایکس ایکس آئی ایکس اقدام کا حصہ ہے اوریہ پُل پریبل کو تکنواری سے جوڑے گا۔یہ پُل ایک بار مکمل ہونے کے بعدشالہ بُگ اوربٹہ مالو کے درمیان سفری فاصلہ کو کم کر کے موجودہ 35کلومیٹر کے راستے سے دودرہامہ ۔ بیہامہ ۔ گاندربل کے ذریعے 15 کلومیٹر تک کم کرے گا۔پُل پروجیکٹ جس کا بجٹ 1509.95 لاکھ روپے ہے اوراِس میں 1.7 کلومیٹر طویل رابطہ سڑک بھی شامل ہے۔ توقع ہے کہ یہ تین برس میں مکمل ہوجائے گی۔

https://x.com/OmarAbdullah
یہ نیا راستہ نہ صرف آواجاہی کو بہتر بنائے گا بلکہ اس سے اِقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور خطے میں ترقی

کے مواقع کھلیں گے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جو گاندربل حلقہ کے لئے قانون ساز اسمبلی کے رُکن کے طورپر بھی خدمات اَنجام دے رہے ہیں ،نے پریبل شیر پتھری میں ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گاندربل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے لوگوں کے اعتماد پر اِظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ،’’ میں یہاں خالی ہاتھ نہیں آیا ہوں بلکہ گاندربل کی ترقی کے عزم کے ساتھ آیا ہوں۔‘‘
وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پُل پارٹی کے منشور میں کئے گئے وعدوں کے مطابق ہے جس سے گاندربل کے باشندوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا ۔ اُنہوں نے عوام کو یقین دِلایا کہ گاندربل میں عوامی میٹنگیں باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گے تاکہ سری نگر میں سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے کی ضرورت کے بغیر مقامی مسائل کو حل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے ڈاک بنگلہ فتح پورہ میں ہفتہ وار باشندگان سے ملنے کا وعدہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا،’’پریبل تکنواری پُل صرف ایک ڈھانچہ نہیں ہے۔ یہ گاندربل کے لئے ایک نئے ترقیاتی مرحلے کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔‘‘ اُنہوں نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کی لگن کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے گاندربل کے لوگوں کو براہ راست فائدہ ہوگا اور ان کے معیار ِزندگی کو بہتربنائے گا۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، ڈی ڈی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق
،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے علاوہ آر اینڈ بی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی تھے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا