وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گگن گیر سونہ مرگ میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے ایکس پر لکھا :’سونہ مرگ کے گگن گیر علاقے میں غیر مقامی مزدورں پر بزدلانہ حملہ ایک انتہائی المناک خبر ہے۔‘یہ مزدور علاقے میں ایک اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ اس ملی ٹنٹ حملے میں دو جاں بحق جبکہ دو سے تین زخمی ہوئے ہیں۔

https://x.com/OmarAbdullah
انہوں نے کہا :’میں نہتے مزدروں پر ہونے والے اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔‘واضح رہے کہ سونہ مرگ میں زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور مزدوروں پر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدوروں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا