وزیر اعظم 25 ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر 26 جولائی کو کرگل کا دورہ کریں گے

0
0

وزیر اعظم 25 ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر 26 جولائی کو کرگل کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم اسٹریٹجک شنکن لا ٹنل پروجیکٹ کا پہلا دھماکہ کریں گے۔ یہ منصوبہ لیہہ کو بارہ مہینے رابطہ فراہم کرے گا، مکمل ہونے پر یہ دنیا کی بلند ترین سرنگ ہوگی۔
لازوال ڈیسک
جموں //26 جولائی 2024 کو 25 ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی صبح تقریباً 9:20 بجے کرگل جنگ کی یادگار کا دورہ کریں گے اور ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اعلیٰ ترین قربانیاں دیں۔ اس دوران وزیر اعظم عملی طور پر شنکن لا ٹنل پروجیکٹ کا پہلا دھماکہ بھی کریں گے۔
واضح رہے شنکن لا ٹنل پروجیکٹ 4.1 کلومیٹر لمبی ٹوئن ٹیوب سرنگ پر مشتمل ہے جو لیہہ کو تمام موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لیے نیمو – پدم – درچہ روڈ پر تقریباً 15,800 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ دنیا کی بلند ترین سرنگ ہوگی۔ شنکن لا سرنگ نہ صرف ہماری مسلح افواج اور آلات کی تیز رفتار اور موثر نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی بلکہ لداخ میں اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا