وزیر اعظم کا دورہ کشمیر دلہن کی طرح سج گئ جنت نظیر

0
0

سری نگر، //وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر فقید المثال سیکورٹی بندوبست کے بیچ سری نگر کی قابل دید زیبائش و آرائش کی گئی ہے۔
وزیر اعظم کے استقبال کے لئے شہر کو بنٹنگز اور ہورڈنگز سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے اور سڑکوں کے آر پار دیواروں اور درختوں پر قومی پرچم اور بی جے پی کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔
وی آئی آئی پیز کی محفوظ اور بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں اور گلی کوچوں میں سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
سری نگر میں اقبال پارک کے بالکل بالمقابل واقع بخشی اسٹیڈیم وزیر اعظم کے استقبال کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے، اس اسٹیڈیم کے گرد و پیش جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں اس اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے استقبال کے لئے شہر میں مختلف النوع پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور خاص طور پر بی جے پی کے کارکنوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 7 مارچ یعنی جمعرات کی دوپہر کو بخشی اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ اس ریلی میں دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
بتادیں کہ یہ یہ وزیر اعظم کا ایک مہینے سے بھی کم وقت میں جموں وکشمیر کا دوسرا جبکہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سری نگر کا پہلا دورہ ہے۔
قبل ازیں انہوں نے 20 جنوری کو جموں کا دورہ کرکے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کیا تھا اور 32 ہزار کروڑ روپیوں کے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم 7 مارچ کی دوپہر کو سری نگر پہنچ کر ‘وکست بھارت وکست جموں وکشمیر’ پروگرام میں شرکت کریں گے۔
بیان کے مطابق وزیر اعظم جموں وکشمیر میں زرعی معیشت کے ‘ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام’ کے لئے قریب 5 ہزار کروڑ روپیے قوم کے نام وقف کریں گے۔
وہ سودیش درشن اور پر شاس( پیلگرم ریجوینیشن اینڈ سپریچول، ہیرٹیج آگمنٹیشن ڈرائیو) اسیکیوں کے تحت 14 سو کروڑ روپیوں کے شعبہ سیاحت سے متعلق کئی پرجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا افتتاح کریں گے ان پروجیکٹوں میں ‘حضرت بل مزار کی مربوط ترقی’ کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم قریب 43 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جن سے ملک بھر میں زیارت گاہوں اور سیاحتی مقامات کی وسیع رینج تیار ہوگی۔ وہ وزیر اعظم کی سی بی ڈی ڈی اسکیم کے تحت منتخب 42 سیاحتی مقامات کا اعلان بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم جموں وکشمیر میں سرکاری نوکریوں کے لگ بھگ ایک ہزار تقرری نامے تقسیم کریں گے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کریں گے۔
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
سری نگر کی سبھی اہم شاہراوں پر موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کے موبائیل فون بھی چیک کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کوناکام بنایا جاسکے۔
بخشی اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے اردگر دعلاقوں پر ڈرون کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا