وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں بھارت نے قابل ذکر ترقی حاصل کی: ریکھا مہاجن

0
0

بوتھ جن ابھیان کے دوران جموں میںعوام سے کیا تبادلہ خیال ،کہا لوگ نریندر مودی کو دوبارہ ملک کے وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ضلع صدر جموں جنوبی ریکھا مہاجن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں صرف نو سالوں میں بھارت کی طرف سے حاصل کی گئی قابل ذکرترقی پر زور دیا۔ وہیںبوتھ جن ابھیان کے دوران، ریکھا مہاجن نے عام لوگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے مودی کی قیادت والی حکومت کی عوام دوست اسکیموں پر روشنی ڈالتی ۔ اس موقع پرریکھا مہاجن کے ساتھ پارٹی لیڈران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ریکھا مہاجن نے کہا کہ یہ آؤٹ ریچ پروگرام بنیادی طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں مقامی آبادی کو آگاہ کرنے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اس ترقی کے بارے میں تفصیل سے بات کی، جو آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد ہوئی ہے۔ ریکھا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 2024 میں عوام بی جے پی کے حق میں بڑے پیمانے پر ووٹ دیں گے کیونکہ وہ نریندر مودی کو دوبارہ ملک کے وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا