نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو اسرائیل-حماس تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہوکی ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے میری ٹائم ٹریفک کے تحفظ کے تعلق سے خدشات بھی شئیرکیے۔وزیراعظم نے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور بات چیت اور سفارتی عمل کے ذریعے تمام یرغمالیوں کی رہائی سمیت تنازعہ کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔