پٹنہ، ْْوزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار میں ایسٹ سنٹرل ریل (ای سی آر) کے 13228 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔
مسٹر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، جس میں ایسٹ سنٹرل ریل کے 13,228 کروڑ روپے کے پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے پٹنہ جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے پٹنہ-گومتی نگر وندے بھارت ایکسپریس کو آن لائن ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے پلیٹ فارم نمبر ایک، چار اور 10 پر بنے ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ اسٹال اور پلیٹ فارم دس پر پردھان منتری جن اوشدھی کیندر کا بھی افتتاح کیا۔
وزیر اعظم نے نرکٹیا گنج میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے واشنگ پٹ لائن کے ساتھ کوچنگ کمپلیکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اسی طرح5423 کروڑ روپے کی لاگت سے ایسٹر ن ڈیڈیکٹیڈ فریٹ کوریڈور کا نیو چریلا پاتھو-نیو سون نگر-نیو ڈی ڈی یو ریلوے سیکشن کو قوم کے نام سپرد کیا ۔
مسٹر مودی نے آرہ اورمظفر پور میں واشنگ پٹ لائن ، 16 گڈز شیڈ، 1329 کروڑ روپے کی لاگت والے چار گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینلز، پٹنہ، دربھنگہ اور پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن میں بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور 68 ون ا سٹیشن ون پروڈکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ ون ا سٹیشن ون پروڈکٹ چھوٹے کسانوں، کاریگروں اور وشوکرما متروں کی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔
وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی 10 وندے بھارت ٹرینوں میںپٹنہ-گومتی نگر وندے بھارت، پٹنہ-نیو جلپائی گوڑی وندے بھارت اور کوڈرما ۔ گیا ۔ ڈی ڈی یو کے راستے رانچی ۔ وارانسی وندے بھارت سمیت کل تین وند بھارت ایکسپریس ای سی آر حلقہ سے کھلیںگی اور گذریںگی ۔
بہار کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو اور رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو سمیت کئی معززین نے مسٹر مودی کے آن لائن پروگرام میں شرکت کی۔