وزیر اعظم نریندر ر مودی نے’ پی ایم وشوکرما سکیم ‘کا آغاز کیا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں بذریعہ ورچیول موڈ آغازی تقریب میں شرکت کی اور تبدیلی اَقدام پر وزیر اعظم شکریہ اَدا کیا
کہا، اِس سکیم سے جموںوکشمیر یوٹی کے ہزاروں کاری گروں اور دست کاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جواَپنے ہاتھوں اور آلات سے کام کر رہے ہیں
پی ایم وشوکرما سکیم کاریگروں کی روایتی صلاحیتوں اور ان کی مثالی وابستگی اور لگن کا اعزاز دیتی ہے
کہا، یہ اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ وشوکرما کو مالی مدد فراہم کی جائے ، ہنر مندی کو بہتر بنایا جائے اور انہیں قومی اور عالمی ویلیو چین کے ساتھ مربوط ہوں
مجھے یقین ہے کہ پی ایم وشو کرما سکیم ہمارے وشو کرما کی زندگی میں اِنقلابی تبدیلی لائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر
نئی دہلی؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں منعقد یوٹی سطح کی تقریب میںوزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ’ پی ایم وشو کرما سکیم ‘ کی آغازی تقریب میں عملی طور پر شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تبدیلی اَقدام کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی جی کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس سکیم سے جموںوکشمیر یوٹی کے ہزاروں کاری گروں اور دست کاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا جو اَپنے ہاتھوں اور آلات سے کام کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہمارے کاری گروں نے تخلیقی صلاحیتوں اور محنت سے نہ صرف اَنمو ل ورثے ، متنوع ثقافت اور روایات کو محفوظ رکھا ہے بلکہ سماجی و اِقتصادی ترقی کو بھی رواں دوا ںرکھا ہے ۔یہ محنت کش ہاتھ ترقی پسند معاشرے کی طاقت ہیں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ پی ایم وشو کرما سکیم کاری گروں کی روایتی صلاحیتوں اور ان کی مثالی وابستگی اور لگن کا اعزاز دیتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی بنائے گاکہ وشو کرمائوں کو مالی مدد فراہم کی جائے ، ہنر مندی کو بہتر کی جائے اور وہ قومی اور عالمی ویلیو چین کے ساتھ مربوط ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ روایتی طور پر وشوکرما کو ترقی کا محرک سمجھا جاتا ہے ۔ وہ فن کارانہ طاقت کی شخصیت ، فنون لطیفہ کے مالک ، متنوع دست کاریوں کے خالق اور کاروباری اِداروں کے معمار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے جموںوکشمیر میں دہائیوں سے موجود اِمتیازی نظام نے روایتی ہنروں میں مصروف کمیونٹیوں کی اُمنگوں پر پانی پھیر دیا ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ ہم وزیر اعظم کی رہنمائی میں معاشرے کے غریب ، محروم طبقات کو بااِختیار بنانے کے لئے ’’ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس ، سب کا وشواس اور سب کا پریہاس ‘‘ کے ویژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ’’پی ایم وشوکرما سکیم‘‘ ہمارے وشوکرما کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لائے گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے روایتی ہنر اور دست کاری اور ہینڈ لوم شعبوں میں مصروف کنبوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے کلیدی اَقدامات پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ ہماری معیشت کے دو اہم ستوں بن کر اُبھر رہے ہیں۔ حکومت نے 29سے زائد دیگر دست کاریوں کو تسلیم کیا ہے اور اُنہیں دست کاری اور ہینڈ لوم سیکٹر کے دائرے میں لایا ہے ۔اُنہوں نے کہ وزیرا عظم کی مسلسل سپوٹ اور رہنمائی سے ہم دست کاری اور ہینڈ لوم کی برآمدات کو دوگنا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ اَمن اور ترقی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں اور اُنہیں الگ تھلگ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ تشدد سے فائدہ اُٹھانے والوں نے پردیس میں اَپنے گھرتعمیر کئے ہیں ، اَپنے بچوں کو تعلیم کے لئے بیرونِ ملک بھیجاہے اور غریبوں کو مشکلات سے دوچار کیاہے۔ ہم نے اس ماحولیاتی نظام کو ختم کیا ہے اور ایسے تشدد سے فائدہ اُٹھانے والوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے عام آمد کی زندگی میں اَمن اور خوشحالی لانے کے لئے گزشتہ تین برسوں میں بہت سے چیلنجوں پر قابو پایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گورننس کے عمل میں شفافیت اور جواب دہی لانے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ جنہوں نے ٹیلنٹ ، میرٹ اور محنت کو کبھی پنپنے نہیں دیا ،اَب شفاف ، دیانت دار اور جواب دہ نظام کا مسئلہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں اُنہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم کی قیادت میں عوام کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا جائے گا ، صرف میرٹ کو فروغ دیا جائے گا اور بہتر حکمرانی اور شفافیت کا ماحولیاتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔مرکزی وزیر مملکت مکانات و شہری اَمور کوشل کشور نے زیادہ سے زیادہ روایتی فن کاروں اور دست کاروں کو پی ایم وشو کرما سکیم سے جوڑنے پر زور دیا۔مرکزی وزیر مملکت نے مختلف سکیموں کے تحت جموںوکشمیر کی طرف سے رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت ک ی ستائش کی اور صنعتی اِکائیوں کے قیام میں خواتین کی ہرطرح کی مدد کا یقین دِلایا۔سری نگر کے ایک درزی فیاض احمد بٹ نے دہلی میں وزیر اعظم سے وشو کرما سناختی کارڈ اور سر ٹیفکیٹ حاصل کیا۔ وہ روایتی پھیرن کے ماہر ہیں ۔ وہ گزشتہ 40برسوں سے اس روایتی فن میں عمدگی کے حصول کے لئے یک جہتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔مرکزی حکومت پی ایم وشو کرما کو 13,000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مکمل طور پر فنڈ فراہم کرے گی۔سکیم کے تحت وشو کرمائوں کو بائیو میٹر ک پر مبنی پی ایم وشوکرما پورٹل کا اِستعمال کرتے ہوئے کام سروس سینٹروں سے مفت رجسٹر کیا جائے گا ۔ اُنہیں پی ایم وشو کرما سر ٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ ، بنیادی اور اعلیٰ تربیت پر مشتمل مہارت کی اَپ گریڈیشن ، 15,000 روپے کی ٹول کٹ کی ترغیب ، ایک لاکھ روپے ( پہلی قسط) اور دو لاکھ روپے ( دوسری قسط) تک بغیر ضمانت کے کریڈٹ سپورٹ ، 5فیصد کی رعایتی شرح سود ، ڈیجیٹل لین دین اور مارکیٹنگ سپورٹ کے لئے ترغیب کے ذریعے پہچان فراہم کی جائے گی۔اِس سکیم میں 18 روایتی دست کاریوں کا احاطہ کرنا ہے۔یوٹی سطح کی تقریب میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر آفتاب ملک، کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوربھ بھگت ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ ، اے ڈی جی سی پی ڈبلیو ڈی آر کے دھیمان ، سربراہان ، سیاسی قائدین ، یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران ، کاری گروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا