وزیر اعظم مودی نے کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

لداخ،26جولائی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں 1999 کی جنگ میں پاکستان پر ہندوستان کی فتح کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کیا ۔وزیراعظم نے دراس وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورملک کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے مسلح افواج کے آفیسروں اورجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

بتادیں کہ 26جولائی 1999کو ہندوستانی فوج نے لداخ کے کرگل میں تین ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کیا تھا۔اس جنگ میں پاکستان پر ہندوستان کی فتح کی یاد میں اس دن کو ‘کرگل وجے دیوس’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

جمعے کی صبح وزیر اعظم مودی دراس وار میموریل پہنچے اوروہاں پر کرگل جنگ کے دوران شہید ہوئے جوانوں اور آفیسروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا