کانگریس نوجوانوں کو ’’منشیات کی اندھیری دنیا میں ‘‘لے جانا چاہتی ہے : امیت شاہ
منشیات سے پاک بھارت بنانے کیلئے پورے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کیلئے ہم پرعزم
سرینگر؍؍کانگریس نوجوانوں کو ’’منشیات کی اندھیری دنیا میں ‘‘لے جانا چاہتی ہے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ایک طرف سے وزیر اعظم مودی حکومت ’’منشیات سے پاک بھارت ‘‘ کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رہی ہے،
وہیں دوسری طرف، شمالی ہندوستان سے پکڑی گئی 5,600 کروڑ روپے کی منشیات کی سمگلنگ میں کانگریس کے ایک سرکردہ شخص کا ملوث ہونا انتہائی خطرناک ہے۔سی این آئی کے مطابق دہلی پولیس کی جانب سے 5,600 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرکے کلیدی ملزم تشار گوئل کو گرفتار کرنے پر تبصیرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس نوجوانوں کو اندھیری دنیا میں دھکیل دینا چاہتی ہے ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میںوزیر داخلہ شاہ نے لکھا ’’جہاں مودی حکومت منشیات کے خلاف ’زیرو ٹالرنس ‘کی پالیسی پر کاربند ہے اور نوجوانوں کو تعلیم، کھیل اور اختراع کی طرف رہنمائی کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، کانگریس مبینہ طور پر اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر رہی ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ کو فعال کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔ ‘‘ انہوں نے لکھا ’’ ایک طرف، مودی حکومت منشیات سے پاک ہندوستان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رہی ہے، وہیں دوسری طرف، شمالی ہندوستان سے پکڑی گئی 5,600 کروڑ روپے کی منشیات کی سمگلنگ میں کانگریس کے ایک سرکردہ شخص کا ملوث ہونا انتہائی خطرناک ہے‘‘ ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے دور میں ہر کسی نے دیکھا کہ منشیات نے پنجاب، ہریانہ اور پورے شمالی خطے کے نوجوانوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ جبکہ مودی حکومت نوجوانوں کو کھیل، تعلیم اور اختراع کی طرف لے جا رہی ہے، کانگریس انہیں منشیات کی اندھیرے دنیا میں لے جانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا، ’’نوجوانوں کو منشیات کی دلدل میں دھکیلنے کے لیے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرنے کا کانگریسی لیڈر کا مذموم ارادہ مودی حکومت کے تحت کبھی پورا نہیں ہوگا۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’ہماری حکومت منشیات فروشوں کی سیاسی پوزیشن یا قد کے قطع نظر، منشیات سے پاک ہندوستان بنانے کیلئے منشیات کے پورے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کیلئے پرعزم ہے‘‘۔