وزیرداخلہ امیت شاہ کایک روزہ دورہ جموں وکشمیرآج

0
0

رام بن، کشتواڑ اورپاڈر میں چناوی جلسوں سے کریں گے اظہار خیال

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پہلے مرحلے کی چناوی مہم کوسمیٹتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ پیرکے روز ایک روزہ دورے پرجموں وکشمیرآرہے ہیں جہاں ضلع رام بن اور کشتواڑ میں تین الگ الگ چناوی جلسوں سے خطاب کریں گے۔جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان والیکشن میڈیا انچارج ارون گپتا نے جانکاری دی کہ جموں وکشمیراسمبلی انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی کی مہم زوروشور کے ساتھ جاری ہے اور اسی کی ایک کڑی کے طور پر مرکزی وزیر داخلہ پیر کو جموں وکشمیرکے دواضلاع رام بن اورکشتواڑ میں تین الگ الگ مقامات پر عوامی جتماعات سے خطاب کریں گے اور بھارتیہ جنتاپارٹی اْمیدواروں کیلئے عوامی حمایت جٹائیں گے۔

 

https://jkbjp.in/
اْنہوں نے کہاکہ رام بن ضلع میں ایک عوامی اجتماع ہوگا اور ضلع کشتواڑ میں کشتواڑ کے علاوہ پاڈر میں بھی وزیر داخلہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔اْنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورمیں پچھلے دس برسوں میں امن وامان، تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے اْٹھائے گئے انقلابی اقدامات کے بل بوتے پر پوری طاقت کیساتھ چناؤ لڑرہی ہے اوربھاجپا ہی واحد ایسی جماعت ہے جوایک جامع عوامی بہتری والے منشورکے ساتھ میدان میں ہے۔اْنہوں نے کہاکہ پارٹی اپنے کام کے دم پرلوگوں کے درپہ جارہی ہے جبکہ دیگر جماعتیں کھوکھلے وعدوں اورجموں وکشمیر کو پھر سے تباہی کی جانب دھکیلنے کیلئے گمران کن پروپیگنڈے چلارہی ہیں جنہیں جموں وکشمیرکے لوگ یکسرمسترد کردیں گے کیونکہ لوگوں نے ترقی کادوردیکھا ہے جسے وہ جاری وساری رکھناچاہتے ہیں۔واضح رہے کہ مرکزی وزیرداخلہ کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ جموں کادوروزہ دورہ کرچکے ہیں جہاں اْنہوں نے پارٹی منشورجاری کرنے کے علاوہ دوسرے رو ز جموں شہرمیں ایک بھاری کارکنان کے کنونشن سے ٰخطاب کیاتھا۔ارون گپتا کے مطابق، امیت شاہ کارامبن، کشٹواڑ، اور پاڈر اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کے لیے انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے تاکہ پارٹی کی انتخابی مہم کو تیز کیا جا سکے۔یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی رام بن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیاتھاجوان کاپہلا دورہ تھا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا