وزیراعلی نے دولت مند تلنگانہ کو مقروض تلنگانہ میں تبدیل کردیا:نرملاسیتارمن

0
0

حیدرآباد//مرکزی وزیر فائنانس نرملاسیتارمن نے کہا ہے کہ دولت مند تلنگانہ کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے مقروض تلنگانہ میں تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے انتخابی تشہیری مہم کے حصہ کے طورپرحیدرآباد میں میٹ اینڈ گریٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں ایک بھی پراجکٹ مکمل نہیں کیاگیا ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی پالیسی کے نتیجہ میں حیدرآباد میں بیشتر کمپنیاں اپنے یونٹس قائم کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ انتخابات تلنگانہ کیلئے کافی اہم ہیں۔اسی لئے رائے دہندوں کو چاہئے کہ وہ غورکرتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے سے پہلے حیدرآباد متحدہ آندھراپردیش کا مرکز تھا تاہم حیدرآباد کے ساتھ تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی۔حیدرآباد مکمل متحدہ آندھراپردیش میں آمدنی کی پیداوار کا مرکز تھا۔اس کو تلنگانہ کے ساتھ شامل کیاگیا۔اتنے فائدہ کے ساتھ ملنے والی ریاست کی صورتحال قابل رحم ہوگئی ہے ۔کالیشورم پراجکٹ میں بھی رشوت خوری کی گئی۔اس میں بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا