وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے درپہ’تھینکس ‘کہنے والوں کی بھیڑ

0
0

کے اے ایس افسر وں نے ٹائم بائونڈ گریڈ پروموشن اور تنخواہ کمیشن لاگو کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا
خواتین وفدنے خواتین کے خلاف جرائم سے نمٹنے کیلئے سخت قانون وضع کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو مبارک باد دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حالیہ کابینہ اجلاس میں ملازمین وخواتین کے حق میں لئے گئے مثبت فیصلہ جات کے بعد وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے درپہ انہیں شکریہ کہنے والوں کی بھیڑ ہے۔آج مسلسل دوسرے روز بھی ان طبقات کاوزیراعلیٰ سے ملاقات کاسلسلہ جاری رہا۔کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسرس ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور کے اے ایس کاڈر کے لئے ٹائم بائونڈ پروموشن کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔وفد کی قیادت ایسو سی ایشن کے صدر تصدق حسین میر کر رہے تھے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں کل منعقدہ ریاستی کابینہ میٹنگ کے دوران کے اے ایس افسروں کو ٹائم بائونڈ گریڈ پروموشن دینے کو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے ملازمین کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی۔وفد نے ان فیصلوں کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کی بدولت میں افسروں کے اعتماد اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے جذبے میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان اقدامات کی بدولت ریاست کے حکمرانی نظا م میں مزید بہتری آئے اور لوگوں کو معیار ی سہولیات دستیا ب ہوگی۔اس کے علاوہ قومی راجدھانی سے تعلق رکھنے والی خواتین قانون دانوں ، دانشوروں اور تعلیم دانوں پر مشتمل ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو ان اقدامات کے بارے میں جانکاری دی جو ان کی حکومت ریاست میں جنسی نابرابری کو دور کرنے اور خواتین و بچوں کی بہبودی کے لئے اٹھارہی ہے ۔وفد نے ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے قصورواروں کو سزا دینے کیلئے سخت قانون وجود میںلانے کے لئے وزیر اعلیٰ کی ستائش کی۔گروپ میں سپریم کورٹ کی وکیل مونیکا اروڑہ ، ریٹائرڈ جج میرا اروند کھڑا کر ، دلی یونیورسٹی کی استاد سونالی چتل کر ، صحافی سرجانہ شرمااور سماجی کارکن مونیکا اگروال شامل تھیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا