حیدرآبادیکم جون(یواین آئی)وزیراعظم کی طمانیت روزگار اسکیم کے تحت 35فیصد سبسیڈی پر قرض کی فراہمی کا بہانہ کرتے ہوئے ایک شخص کو41لاکھ روپئے کا دھوکہ دیاگیا۔شہرحیدرآبادکے نواحی علاقہ قطب اللہ پور سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو اس اسکیم کے ذریعہ 35فیصد سبسیڈی پر قرض دینے کا وعدہ کیاگیا۔دھوکہ دینے والوں نے ایک سال میں چارفیصد تک سالانہ سود کے ساتھ قرض کی رقم کی فراہمی کا جھانسہ دیا۔اس پر متاثرہ شخص نے اپنی بینک تفصیلات روانہ کیں جس کے بعد ان دھوکہ بازوں نے قرض کی رقم کی اجرائی کے لئے مختلف بہانوں سے 41.72 لاکھ روپئے کی رقم وصول کی۔رقم لینے کے باوجود قرض کی عدم اجرائی پر متاثرشخص نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔