نئی دہلی، //وزیر اعظم نریندر مودی جی 20 چوٹی کانفرنس سے پہلے اور اس کے دوران عالمی لیڈروں کے ساتھ 15 دو طرفہ میٹنگیں کریں گے ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم جمعہ کو اپنی لوک کلیان مارگ رہائش گاہ پر ماریشس، بنگلہ دیش اور امریکہ کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گے، جو یہاں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں جمعہ کو وزیراعظم جی 20 میٹنگ کے موقع پر برطانیہ، جاپان، جرمنی اور اٹلی کے لیڈروں سے دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔
چوٹی کانفرنس کے آخری دن مسٹر مودی فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے لنچ پر ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم کینیڈین رہنما سے بھی بات چیت کریں گے۔ وہ کوموروس، ترکی، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، یورپی یونین، برازیل اور نائیجیریا کے رہنماؤں کے ساتھ بھی دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔
واضح رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کے یہاں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو ہی یہاں پہنچ گئے تھے۔