’ وزراء نئی حکومت کے پہلے 100 دن اور اگلے 5 سال کا روڈ میپ تیار کریں‘

0
0

اپنی متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریوں اور دیگر حکام سے ملاقات کریں: وزیراعظم
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو وزراء سے کہا کہ وہ نئی حکومت کے لیے پہلے 100 دنوں اور اگلے پانچ سالوں کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔آج صبح یہاں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے وزراء سے کہا کہ وہ اپنی متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریوں اور دیگر حکام سے ملاقات کریں تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ پہلے 100 دنوں اور اگلے پانچ سالوں کے ایجنڈے کو کس طرح بہتر طریقے سے نافذ کیا جا سکتا ہے۔
یہ میٹنگ الیکشن کمیشن کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔کابینہ نے صدر دروپدی مرمو کو الیکشن کمیشن کی سفارش بھیج کر سات مرحلوں پر مشتمل پارلیمانی انتخابات کی تاریخوں کو مطلع کرنے کا عمل بھی شروع کیا۔102 سیٹوں پر 19 اپریل کو پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے پہلا نوٹیفکیشن 20 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی ایک خاص مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا