ورلڈ مائیکرو لائٹ چمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے ادے پور کے نوجوان کاروباری

0
0

ادے پور، 23 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے ادے پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاروباری اور اسپورٹ پائلٹ اچل اگروال ورلڈ مائیکرو لائٹ چمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پہلی بار، ہندوستانی ٹیم 27 جولائی سے 3 اگست تک برطانیہ کے ڈینتھورپ ایئر فیلڈ میں منعقد ہونے والی ایف اے آئی ورلڈ مائیکرو لائٹ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے، جس میں ادے پور کے اسپورٹس پائلٹ اور کاروباری شخصیت اچل اگروال ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اس چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مقابلے میں 66 مائیکرو لائٹ طیارے اڑان بھریں گے۔ پائلٹ اچل اگروال اور ان کے کوچ کیپٹن شیو یادو ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ پانچ سو کلو گرام سے کم وزنی ہوائی جہاز مائیکرو لائٹ کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ سنگل یا ڈبل ​​سیٹر ہوتے ہیں۔ اچل اگروال ویٹ شفٹ کنٹرول زمرے کے اوپن کاک پٹ مائیکرو لائٹ ہوائی جہاز اڑائیں گے۔
چیمپئن شپ میں مختلف قسم کے نیویگیشن، پریسشن اینڈ فیول اکانومی ٹاسک ہوں گے اور ہر ٹاسک میں بہترین پائلٹوں کو میڈل دیئے جائیں گے۔ بغیر کسی جی پی ایس یا دیگر نیویگیشن آلات کے صرف کاغذی نقشوں کو دیکھ کر تقریباً 150 کلومیٹر تک کے نیویگیشن ٹاسک ہوں گے جس میں نقشے میں پر نشان زد مختلف مقامات پر ہوائی جہاز کو لے جانا ہو گا اور کم سے کم وقت میں اور کم سے کم ایندھن میں درست طریقے سے ٹاسک مکمل کرنے والے فاتح ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا