ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے آج  منایا جارہا ہے 

0
0
تنہا ایاز
کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں میڈیا کا اہم رول / سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف
پلوامہ//  ورلڈ سپورٹس  جرنلسٹس ڈے ہر سال 2 جولائی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد کھیلوں کے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ورلڈ سپورٹس ڈے پر نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق اور معروف شاعر اور قلمکار غلام محمد دلشاد کی جانب سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں میڈیا اہم رول ادا کررہا ہے۔ ضلع سپورٹس افسر پلوامہ جگدیش راج شرما اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے میڈیا انچارج جاوید اقبال نے کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن پر پلوامہ کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد کو مبارک باد دی۔سماجی کارکن اور معروف سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے ورلڈ سپورٹس ڈے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں میڈیا اہم رول ادا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر کے سبھی اخباروں کے مدیران مبارکبادی کے حقدار ہیں جنہوں نے یہاں کے کھلاڑیوں اور کھیل خبروں کیلئے کالم وقف رکھے جس سے نہ صرف کھیلوں کی جانکاری پوری تک پہنچ جاتی ہے بلکہ یہاں کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ڈاکٹر روف الرفیق  نے کہا کہ ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے پر میں پلوامہ کے صحافیوں کو مبارک پیش کرتا ہوں جو ہمیشہ کھیل خبروں کو  اجاگر کرتے ہیں۔نامور شاعر غلام محمد دلشاد نے ورلڈ سپورٹس ڈے پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ دن کھیل صحافیوں کو حوصلہ دینے اور ان کے رول کا تشکر بجا لانے کے لیے منا یا جاتا ہے۔ان کی کار کردگی سے ہی کھیلوں کی اہمیت واضح ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا