ورلڈ بینک نے ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ بڑھایا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی،// عالمی بینک نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی شرح نمو 7.0 فیصد اور اگلے مالی سال میں

اس کے 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا لیبر فورس میں خواتین کی شراکت بڑھاکر نیزعالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھ کر غیر استعمال شدہ صلاحیت کواستعمال کرنے سے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

https://www.worldbank.org/en/home
ورلڈ بینک نے آج جاری کردہ اپنے تازہ ترین جنوبی ایشیاء ترقیاتی اپڈیٹ میں یہ تخمینہ لگایا ہے۔ پہلے کی رپورٹ کے مقابلے میں، موجودہ مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کے تخمینے میں 0.7 فیصد اور اگلے مالی سال کے تخمینہ میں 0.4 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ توقع سے بہتر زرعی پیداوار اور روزگار میں اضافے کو فروغ دینے والی پالیسیوں سے نجی کھپت میں مضبوط نمو میں تعاون ملے گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اس سال ترقی کی رفتار 6.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جو پہلے کے تخمینوں سے زیادہ ہے اور اس خطے کو دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے خطے کے طور پر برقرار رکھے گا۔ عالمی بینک اپنے علاقائی نقطہ نظر میں کہاکہ لیبر فورس میں خواتین کی شرکت کو بڑھا کر اور عالمی تجارت و سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھ کر غیراستعمال شدہ صلاحیت کو ان لاک کرنے سے اس خطے کو مزید تیزی سے ترقی کرنے اور اپنے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ خواتین، روزگار اور ترقی میں خطے میں وسیع بنیاد پر اچھال کا اندازہ لگایا گیا ہے، جسے ہندوستان میں مضبوط گھریلو مانگ اور بیشتر دیگر جنوب ایشیائی ممالک میں تیزی سے بہتری کی حمایت حاصل ہے۔ اگلے دو برسوں تک شرح نمو 6.2 فیصد سالانہ رہنے کی توقع ہے۔ پیشن گوئی خراب موسم، قرض کے بحران اور سماجی بدامنی سمیت منفی خطرات سے مشروط ہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا