ورا شمالی ہندوستان ان دنوں شدید سرد کی زد میں ہے ۔ خون جمادینے والی اس سردی سے اتر پردیش بھی بے حال ہے ۔ یہاں ٹھنڈ اور سرد لہر کی زد میں آنے سے ابھی تک 28 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق صرف بندیل کھنڈ اور وسطی یوپی میں ٹھنڈ سے 17 افراد کی جانیں تلف ہوگئی ہیں ۔ کانپور شہر میں 10 ، وارانسی میں چار جبکہ فتح پور ، اوریا اور کانپور دیہات میں دو دو لوگوں کی شدید ٹھنڈ سے موت ہوگئی ہے ۔ وہیں باندہ میں ایک سن رسیدہ خاتون نے دم توڑ دیا تو پرتاپ گڑھ میں بھی ایک نوجوان کی ٹھنڈ لگنے سے موت ہوگئی ۔ پریاگ راج کے پھولپور میں ٹھنڈ کی وجہ سے ایک سن رسید شخص اور کھیت میں فصل کی رکھوالی کررہے دو کسانوں کی جانیں چلی گئیں ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق 29 دسمبر کو سب سے سرد دن رہ رسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو سب سے زیادہ سرد دن رہنے کی پیشین گوئی کی ہے ۔ جبکہ علی گڑھ میں جمعہ کو کم از کم درجہ حرارت 3.6 اور زیادہ سے زیادہ 11.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا ۔
ادھر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وارانسی میں رین بسیروں کا دورہ کیا اور انہوں نے یہاں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے