نئی دہلی،// ہندوستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی وراٹ کوہلی کو ون ڈے میچوں میں سچن تندولکر کے ریکارڈ کی برابری کرنے پر ان کی سالگرہ پر دنیا بھر سے ملنے والی مبارکباد کے درمیان پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے عظیم کھلاڑی کی کامیابی پر طنز کرتے ہوئے انہیں خود غرض قرار دیالیکن انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ان کی بات کا سخت جواب دیا ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حفیظ کی تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ کم آن حفیظ، ہندوستان نے آٹھ ٹیموں پر شاندار جیت درج کی ہے، اس مشکل پچ پر وراٹ کی اننگزشاندار تھی، ان کی ٹیم 200 سے زیادہ رن سے جیتی، احمقانہ باتیں مت کرو۔
قابل ذکر ہے کہ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ محمد حفیظ نے ٹاپ کرکٹ اینالائسز کے ایک شو میں کہا کہ میں نے وراٹ کوہلی کی بلے بازی میں خود غرضی کا احساس دیکھا اور ایسا اس ورلڈ کپ میں تیسری بار ہوا ہے۔ وہ 49ویں اوور میں ایک رن لے کر اپنی سنچری مکمل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے ٹیم کو پہلے ترجیح نہیں دی ۔ انہوں نے 97 رنز تک پہنچنے تک اچھی بلے بازی کی۔ آخری تین رنز انہوں نے ایک، ایک کرکے لئے ، میں ارادے کی بات کر رہا ہوں۔ وہ چوکا یا چھکا مارنے کے بجائے رن تلاش کر رہے تھے۔